اسلام ٹائمز۔ چئیرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ہے، ندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں کا انتخاب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو کی زیرصدارت ہوا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب بنا دیا گیا ہے۔