اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش کے 973ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات جاری ہیں آج (اتوار) کو علمی و روحانی محافل جاری رہیں گی جن میں علماء کرام خطاب کریں گے۔ پہلے روز ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر زائرین نے ذکر و اذکار کی محفلوں میں بھی حصہ لیا۔ پہلے روز رات گئے تک قومی محفل نعت جاری رہی جس میں ملک بھر سے ثناء خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر زائرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ زائرین جوق در جوق داتا دربار پر حاضری دے رہے ہیں اور چادریں چڑھا رہے ہیں۔ دربار پر روحانی و علمی محفل جاری ہے۔