Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا اجلاس

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صوبائی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے صوبائی رہنماوں نے شرکت کی، اجلاس میں جماعت اسلامی کی جانب سے پروفیسر محمد ابراہیم، مشتاق خان، عبدالاکبر چترالی، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالحسین، سیکرٹری سیاسیات قاسم رضا، پشاور کے سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا مرتضٰی عابدی اور علاقہ بنگش سے مولانا سرفراز علی مہدوی نے شرکت کی۔ جبکہ شیعہ علماء کونسل کی طرف سے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، مظفر علی اخونزادہ، مرتضٰی جعفری، یوسف علی جعفری اور اخونزادہ اقتدار نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف جماعتوں کے رہنماء بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے انتخابات ہوئے اور مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>