اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی وزیر صنعت نورین عارف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے موجودہ حکومت آزادکشمیر بھر میں صنعتوں کو فروغ دے گی، صنعتکاروں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور صنعتی ایریا میں بجلی، پانی سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ میرپور کے دوران محکمہ صنعت کے افسران کی طرف سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے صنعتکاروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔