Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

ہم ختم ہو جائیں گے، چوروں کا نظام ختم نہیں ہوگا، شیخ رشید

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک کا حصہ نہیں بنوں گا۔ نواز لیگ بے شرم پروف پارٹی ہے۔ یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنوں گا۔ کل دبئی جارہا ہوں پتہ چل جائے گا کہ زرداری صاحب آ رہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پاکستان آئے تو ایک ہفتے کیلئے آئیں گے۔ یہ کوئی عام شخص کی واپسی نہیں ہے بلکہ ”ٹارزن“ کی واپسی ہے۔ میرے خیال میں نواز لیگ بے شرم پروف پارٹی ہے، یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اور تحریک چلانے والوں نے کس وجہ سے یہ منفی پراپیگنڈا پھیلایا، ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو کور کمانڈر کراچی ایسے مل رہے تھے جیسے کوئی بندہ مردے کو مل رہا ہو، ملک میں کوئی بھی گورنرز، صدر ممنون حسین کو اہمیت نہیں دیتا ہے۔ ’’گلی گلی میں شور ہے چور کھائے تلور ہے‘‘ کا نعرہ لگ رہا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم ختم ہو جائیں گے چوروں کا نظام ختم نہیں ہو گا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>