Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

ہند و پاک مذاکرات کی بحالی کو بھارتی مرکزی حکومت کی ہری جھنڈی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ سرحدی کشیدگی کے باوجود ہندوستان نے ہند و پاک قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کو ہری جھنڈی دکھا دی اور بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیتے ہوئے ملاقات کیلئے تاریخوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت 27 اور 28 اگست کو دہلی میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی اہم ترین میٹنگ منعقد ہوگی۔ اس دوران مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کیساتھ ساتھ علیحدگی پسند لیڈران نے بھی اس کو مثبت پیشرفت سے تعبیر کیا اور امید ظاہر کی کہ کشمیر مسئلے کے حل کیلئے ان مذاکرات سے راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے جبکہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر اور سرحد پار کی دہشت گردی کے مسائل چھائے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہند و پاک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باوجود ایک مرتبہ پھر مذاکراتی عمل کو پٹری پر لانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور تشدد کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہونے کی قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوگئیں کیونکہ گرداس پور حملے کے باوجود ہندوستان نے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان اہم ترین مذاکرات کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔اس سلسلے میں وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کیساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے اور تشدد اور حملوں کے باوجود مذاکراتی عمل کو جاری رکھا جائیگا جس کے تحت ہندوستان نے قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کیلئے تاریخوں کا تعین بھی کر دیا ہے جس کے تحت 27 اور 28 اگست کو دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر دہلی میں ملیں گے اور اس ملاقات میں اب تک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان نہ صرف سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا بلکہ ان ملاقاتوں میں بھارت سرحد پار دراندازی کا معاملہ اٹھائیگا اور اس سلسلے میں قومی سلامتی کے مشیر اپنے پاکستانی ہم منصب کو گرداس پور حملے کے حوالے سے بھی ثبوت پیش کریں گے کہ کس طرح سے پاکستان کی سرزمین اس حملے کیلئے بھی استعمال کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے اس ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو زور دار طریقے سے اٹھایا جائیگا کیونکہ ان مذاکرات کی تاریخوں کا تعین ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے اشارہ دیا ہے کہ ملاقات میں یقینی طور پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا جائیگا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684