Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

کوئٹہ، منشیات کیخلاف تقریب کا انعقاد

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز "انسانیت بچاؤ سینٹر" کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر خان جنجوعہ، آئی جی ایف سی جنرل شیر افگن، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر صحت عبدالرحمان سمیت دیگر حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں منشیات کی گزر گاہ، پیداوار، فروخت اور استعمال کا داغ ناقابل برداشت ہے۔ ندامت اور شرمندگی کے اس داغ کو ہر صورت صاف کرینگے۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں دوبارہ معاشرے کا کارآمد فرد بنانا، حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسکے لئے تمام وسائل و توانائیاں صرف کی جائیں گی۔ کمانڈر سدرن کمانڈر جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا کام بہت بڑا کار خیر ہے۔ جو ادارے ایسے افراد کی بحالی میں مصروف عمل ہیں، وہ یقیناً قابل صد ستائش اور قابل احترام ہیں۔ منشیات کے کاروبار کرنے والے سب سے بڑے دہشتگرد ہے اور انسانیت کے ان دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>