اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ نئی دہلی تہران سے ’’ایل این جی گیس‘‘ خریدنے کا خواہاں ہے۔ ریڈیو تہران کے مطابق بھارت کے وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ایک بھارتی وفد نے جولائی 2015ء کے آخری ہفتے میں ایران کا دورہ کیا اور ایران سے ’’ایل این جی گیس‘‘ کی درآمدات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے، ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ ہندوستان کی گیس کمپنی گیل نے 13 جون 2005ء میں ایران کی قومی گیس کمپنی سے سالانہ بیس لاکھ ٹن ’’ایل این جی گیس‘‘ خریدنے کا معاہدہ کیا تھا اور انڈین آئل کارپوریشن نے بھی ایران سے سترہ لاکھ پچاس ہزار ٹن گیس خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔