اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے سرگودہا مین میڈیا سے بات کرے ہوئے کہا ہے کہ آبی ضیاع اور سیلاب کی تباہ کاریو ں سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ حکومت فوری طور پر کالاباغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے پیدا کرے اور آل پارٹیز کانفرنس بلا کر کالاباغ ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر سے متعلقہ امور کو باہمی اتفاق رائے سے طے کیا جائے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس ڈیم بنانے کا سنہری موقع ہے، اگر موجودہ حکمرانوں نے یہ موقع ضائع کیا تو تاریخ کبھی انہیں معاف نہیں کرے گی۔