Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

المصطفیٰ اسکاؤٹس کی مزارِ اقبال پر سلامی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وطنِ عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے شعبہ المصطفیٰ اسکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے نے المصطفیٰ اسکاوٹس کے چیف اسکاوٹ فرقان علی کی قیادت میں لاہور میں واقع مفکرِ پاکستان حضرت علامہ اقبال(رہ) کے مزار پر حاضری اور سلامی دی اور عالمِ اسلام کے اس عظیم مفکر سے تجدیدِ عہد کیا کہ انکی الٰہی فکر کو نہ صرف اپنائیں گے بلکہ اسکی بنیاد پر جدوجہد کرتے ہوئے پاکستان کو ایسی اسلامی ریاست بنائیں گے جو انکا خواب تھا، علامہ ؒ کے نزدیک پاکستان صرف مسلمانوں کیلئے سرزمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ نظامِ اسلامی کی سرزمین تھی لیکن افسوس دین فروشوں اور وطن فروشوں نے اسلام کی خاطر حاصل کی گئی اس سرزمیں پر مغرب کا شیطانی جمہوری نظام نافذ کر دیا اور اقبال کے پاکستان پر شب خون مار دیا، انشاء اللہ اب وہ دن دور نہیں جب قوم کی بیداری، ہوشیاری اور پائیداری کے نتیجے میں ہم اقبال کا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ المصطفیٰ اسکاوٹس کیطرف سے سلامی کے بعد مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھول بھی چڑھائے گئے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>