Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

انسداد انتہاپسندی انٹرنیشنل سیمینار

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینیٹر سحر کامران (ممبر سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی فار ڈیفنس، سینیٹر مشاہد حسین سید (چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی فار ڈیفنس)، احمد بلال صوفی (سابق وفاقی وزیر برائے قانون)، ڈاکٹر منظر عباس زیدی (سابق ڈائریکٹر نیکٹا)، جانان موسیٰ زئی (افغان سفیر)، مس سحر طارق (نمائندہ یو ایس انسٹی ٹیوٹ فار پیس)، مس انا لیپل (جرمن سفیر)، محمد اکرم ذکی (سابق سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ)، ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ (ڈین نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی) کے علاوہ سابق متعدد تھنک ٹینکس کے سربراہوں و نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انتہاپسندی و دہشتگردی کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کیں، اور تیسری دنیا، و اسلامی دنیا کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندھی کرکے معاشی، معاشرتی انصاف کی ضرورت پر زور دیا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

Latest Images

Trending Articles

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>