اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما خواجہ فاروق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی حکومتی کرپشن کو روکنے، کرپشن کے ذمہ داران وزراء، سرکاری ملازمین اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سندھ کی طرز پر اپیکس کمیٹیاں بنانا پڑیں گی۔ ایسی کمیٹیوں کے بغیر کرپشن کے بڑے بڑے مگرمچھوں اور اپوزیشن میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جا سکے گا۔ جعلی ٹینڈرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کے ٹھیکہ جات کی الاٹمنٹ اور ورک آرڈرز جن میں چار سالوں میں اربوں روپے کمیشن کی صورت میں حکمران اور ان کے سہولت کار وصول کر چکے ہیں کی تحقیقات کرانا عوام کے مفاد میں ہو گا، صرف چند لوگوں کو آزاد کشمیر میں ڈاکٹر عاصم حسین کی طرح زیرتفتیش لایا جائے تو حیرت انگیز راز کھلیں گے۔