Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

فوجی جماﺅ سے کشمیری پریشان، سنگھ پریوار نے مسائل کو مزید پیچیدہ بنادیا، سابق راہ چیف

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ سنگھ پریوار نے بڑے گوشت پر پابندی کا معاملہ اٹھا کر جموں و کشمیر میں مسائل کو مزید پیچیدہ کردیا ہے جہاں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت پہلے سے ہی ایک سخت امتحان میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوگ پہلے سے ہی حد سے زیادہ فوجی جماﺅ کی وجہ سے پریشان ہیں۔ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزری بورڈ کے ممبر دلت کا کہنا تھا کہ اب جب کشمیر میں کوئی جنگجو مارا جاتا ہے تو ہزاروں لوگ اس کے جنازے میں شرکت کرتے ہیں کیونکہ وہاں لوگ تنگ آگئے ہیں اور حد سے زیادہ فوج کے جماﺅ کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگھ پریوار نے بڑے گوشت پر پابندی کا معاملہ اٹھا کر مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ رائے شماری ہونے کی صورت میں جموں و کشمیر کے لوگ کس کا ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ پہلے تو اس کا کوئی امکان نہیں لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو کشمیری لوگ آزادی کے حق میں جائیں گے۔ دلت نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک ادبی فیسٹول کے دوران کہا کہ کشمیر میں ہر شخص مذاکرات چاہتا ہے، وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ وہاں بہت زیادہ فوج ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>