Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے، مولانا سمیع الحق

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جمعیت علما اسلام (س) کی مرکزی مجلس عمومی کے بعد جامع مسجد کبریٰ میں پریس کانفرنس میں بابائے طالبان مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ فاٹا کی آئینی حیثیت کو متنازعہ بنانا ایک سازش ہے، فاٹا کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں، حکومت پہلے ان کی اپنے گھروں میں واپسی کو فی الفور اور باعزت طریقہ سے یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد قبائل کے قانونی حقوق کی مکمل حمایت کرتے ہیں، قبائل کی قانونی حیثیت پر ریفرنڈم کرایا جائے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں میں تربیتی کنونشنز کا فیصلہ کیا گیا۔ 22- 23- 24- 25 نومبر کو پنجاب کے 8 ڈویژنز میں کنونشن منعقد ہونگے۔ دسمبر میں صوبہ سندھ بلوچستان اور کے پی کے میں کنونشن منعقد ہونگے۔ اجلاس میں مولانا ڈاکٹر سید علی شاہ، میاں انور علی دہلوی، مولانا عبدالبر ملتان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو سیکولر اور لبرل ریاست نہیں بننے دیں گے، اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاکستانی طالبان کی حمایت میں بات کرتے ہوئے بابائے طالبان نے کہا کہ آج جہادی قوتوں کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا جا رہا ہے اگر پاکستان پر بُرا وقت آیا تو یہی جہادی قوتیں پاکستان کو بچائیں گی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>