Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے پیرس حملوں کا ذمہ دار داعش کو قرار دیدیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردوں کے حملے کو 'جنگی اقدام' قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری داعش پر عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صدر فرانسو اولاندے کا کہنا تھا کہ یہ ایک جنگی جرم ہے جو ایک دہشت گرد گروہ نے انجام دیا ہے۔ صدر فرانسو اولاندے نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ انتہائی شدید اور بے رحمانہ ہوگی۔ فرانس کے صدر نے اپنے ایک حکم کے ذریعے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بعض مقامات بند اور بہت سے علاقوں میں رفت آمد محدود رہے گی۔ فرانس میں ایمرجنسی کا نفاذ انیس سو پچانوے کے قانون کے تحت عمل لایا گیا ہے اور اس کی مدت بارہ روز ہوگی۔ صدر والاند کے ایمرجنسی نافذ کرنے کے حکم کے تحت ساڑھے پانچ ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو دارالحکومت پیرس میں تعینات کیا جائے۔ فرانس کی وزرارت داخلہ کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں کرفیو کا نفاذ بھی عمل میں لا یا جاسکتا ہے۔ فرانسیسی پولیس نے ایفل ٹارو کو سیل اور عام پبلک کے لیے بند کر دیا ہے۔ آزاد ذرائع نے پیرس دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں تعداد ایک سو ساٹھ سے ایک سو اسی کے درمیان بتائی ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>