Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

بلدیاتی انتخابات میں کسی کالعدم تنظیم سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی، بلاول بھٹو

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی کالعدم تنظیم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی ہے، اگر کسی رہنماء نے ذاتی طور پر کسی کالعدم تنظیم سے اتحاد کیا، تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی۔ جس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی کالعدم تنظیم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی رہنماء نے ذاتی طور پر کسی کالعدم تنظیم سے اتحاد کیا، تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا تھا کہ تیر کامیابی کا نشان بن چکا ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>