Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31764

حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس بند کرنیکا فیصلہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں گیس کےگھریلو صارفین تیار ہو جائیں اور خواتین رات دس بجے سے پہلے ہنڈیا تیار کر لیا کریں۔ کیونکہ رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک گیس مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب میں گیس بحران کو وجہ قرار دیتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ رات کے اوقات میں پنجاب کے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی مکمل طور پر بند کی جائے گی۔ وزیر پیٹرولیم کے مطابق موسم سرما میں گیس سپلائی 65 کروڑ جبکہ طلب 95 کروڑ کیوبک فٹ ہوجاتی ہے، پنجاب میں گیس بحران پر قابو پانے کا اسکے علاوہ کوئی اور حل نہیں کہ وہاں کے گھریلو صارفین کو رات 10 سے صبح 5 بجے تک گیس سپلائی بند کی جائے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملکی گیس کے موجودہ ذخائر 15 سال بعد ختم ہو جائیں گے۔ وزیر پٹرولیم نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یوایس ایڈ کے تعاون سے پاکستان میں شیل گیس کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں 188 ٹریلین کیوبک فٹ شیل گیس جبکہ 58 ٹریلین بیرل شیل آئل کا ذخیرہ موجود ہے۔ شیل گیس ایک میل سے زائد گہرائی سے غیر روایتی طریقوں سے نکالی جاتی ہے جس پر بہت زیادہ لاگت آتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو پائلٹ پراجیکٹ تفویض کر دیا گیا ہے جس کے بعد شیل گیس کی قیمت اور پالیسی کا اعلان کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق شیل گیس کی قیمت 10 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی جو کہ ایل این جی سے مہنگی ہوگی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31764

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>