Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31605

وزیراعظم لبرل ازم کی باتیں کرکے فکری انتشار نہ پھیلائیں، حامد سعید کاظمی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ تیسری عالمی جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے، چودھری نثار غیر ملکیوں کو نادرا میں بھرتی کروانے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام سامنے لائیں، وزیراعظم لبرل ازم کی باتیں کرکے فکری انتشار نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہونے سے ملکی معیشت ترقی کرے گی، امریکی و بھارتی افواج جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہیں، کشمیر کو نظرانداز کرکے بھارت سے دوستی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری ہم آہنگی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، حکومت موسمیاتی خطرات سے نپٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرے۔ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ سیاست دان سیاسی فائدے کیلئے اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ نہ بنائیں، ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر فوقیت دینے کا رویہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی پیداوار داعش صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کیخلاف منظم سازش ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا زیادتی ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31605

Trending Articles