اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے آخری فوجی کی موجودگی تک جنگ جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے بھارتی قیادت تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے ہر ممکنہ حربہ استعمال کرچکی ہے لیکن اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارتی قیادت تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے ہر ممکنہ حربہ استعمال کرچکی ہے لیکن اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ نہتے مجاہدین کے ہاتھوں اس کے جدید ساز و سامان سے لیس فوجی خوف کے شکار ہیں۔ طاقت کے بل پر اس تحریک کو نہ ہی دبایا جاسکا اور نہ ہی دبایا جاسکتا ہے۔ حزب المجاہدین کے سربراہ نے ٹنگڈار کپوارہ میں جیش سے وابستہ شہداء مجاہدین کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہادت سے پہلے ان مجاہدین نے افواج کو کافی جانی و مالی نقصان پہچایا، جس کا اعتراف قابض فوج کے ترجمان نے خود بھی کیا ہے۔ انہوں نے ان شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی، سید صلاح الدین نے جیش قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد قابل تحسین ہے اور پوری کشمیری قوم ان کی جدوجہد کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ جدوجہد آزادی کشمیر جاری رہے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں شدت آئے گی۔