Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

کشمیریوں کے بغیر مذاکرات وقت کا زیاں، شبیر شاہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی مزاحمتی قیادت کو شامل کئے بغیر کوئی بھی بات چیت سودمند ثابت نہیں ہوسکتی اور نہ ہی برصغیر میں قیام امن کی کوششوں کو بڑھاوا ملے گا، جموں و کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ عوام اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو عملانے یا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعہ حل کے لئے کوشاں ہیں۔ محبوس شبیر شاہ نے حالیہ ہند و پاک وزرائے اعظم کے مابین ملاقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان دو ممالک کے مابین سرد مہری ٹوٹنے کی وجہ سے جہاں ہمیں اطمینان حاصل ہے، وہی ہمارا یہ موقف ہے کہ ان دو ممالک کے بیچ کوئی بھی عمل مستقل صورت اختیار نہیں کرسکتا جب تک جموں کشمیر کے حقیقی نمائندوں کو بات چیت میں شامل نہیں کیا جاتا۔ شبیر شاہ نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں یا سہ فریقی مذاکرات میں ہی مضمر ہے اور اس باہر کوئی بھی حل ہمیں قبول نہیں۔ انھوں نے اسلام آباد پاکستان میں منعقد کشمیر گول میز کانفرنس کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم دونوں ملکوں کے مابین بڑھتی ہوئی قربت سے مسرت محسوس کررہے ہیں لیکن اس بات کے بھی شاکی ہیں کہ کچھ لوگ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثییت کے بارے میں گنجلک بیانات دے کر شبہات کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ شبیر شاہ نے لبریشن فرنٹ چیئرمین یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کو سینٹرل جیل منتقل کئے جانے کی مذمت کی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>