اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات کے سلسلے میں ایک جرگہ منعقد ہوا، جس میں گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان، زاہد حامد، عبدالقادر بلوچ اور ناصر جنجوعہ نے شرکت کی. اس موقع پر باجوڑ ایجنسی کے لوگوں نے (گو ایف سی آر ) کے نعرے لگائے. اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کے بعد یہ کمیٹی باقی ایجنسیوں کا دورہ کرے گی، باجوڑ ایجنسی کے عوام کی طرح باقی سب ایجنسیوں کے عوام کو بھی چاہیئِے کہ وہ FCR کی مخالفت کریں، آئیے ہم سب مل کر FCR کا خاتمہ کریں۔ اس فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کا استقبال Go FCR Go سے کرے۔