Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

اپیکس کمیٹی کی ہدایت پر اسکردو میں 23 دینی مدارس کی رجسٹریشن پر کام ہورہا ہے، کمشنر بلتستان

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کی ہدایت پر اسکردو میں 23 دینی مدارس کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، ان میں سے 7 مدارس کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے، 16 مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ان میں محلوں میں چلنے والے دینیات سنٹرز شامل نہیں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈنگ اور اکاونٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 229 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، جو این جی اوز مشکوک ہوں گی ان کے خلاف بھی کارروائیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں اییکس کمیٹی کی ہدایت پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جارہے ہیں اور امن وامان کی مجموعی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ناکام منصوبوں کا قبرستان کہا جاتا تھا مگر ہم نے اس تاثر کو ختم کرنے کا عزم کرلیا ہے اور منصوبوں کی میں خود نگرانی کروں گا۔ تمام محکموں کے سربراہان سے کارکردگی سے متعلق بریفنگ لوں گا، کوشش ہوگی کہ تمام محکموں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>