Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

لاہور پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیساتھ کمیوٹرائز لنک قائم کر لیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے شہر کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں کمرے حاصل کرنیوالے افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا، بکنگ ہوتے ہی کمرہ حاصل کرنیوالے کا ریکارڈ سافٹ وئیر کے ذریعے پولیس تک پہنچ جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کا ریکارڈ رجسٹر پر مرتب کیا جاتا ہے اور ہوٹل انتظامیہ پر لازم ہے کہ یہ ریکارڈ متعلقہ تھانوں میں جمع کرایا جائے لیکن اس پر عملددرآمد نہیں کیا جا رہا ہے، جس پر لاہور پولیس نے شہر کے فائیو سٹار ہوٹلز سمیت تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں کمرہ حاصل کرنیوالے افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک خصوصی سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کو فراہم کیا جائے گا۔ جیسے ہی ہوٹل انتظامیہ کمرہ حاصل کرنیوالے افراد کے ریکارڈ کی انٹری کرے گی یہ ڈیٹا لاہور پولیس کے پاس پہنچ جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ جن ہوٹلز کے پاس کمپیوٹر موجود نہیں ہونگے وہ انڈرایئڈ فونز کے ذریعے سافٹ وئیر استعمال کر سکیں گے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ سافٹ ویئر میں ڈیٹا انٹری نہ کرنیوالے گیسٹ ہاوئسز اور ہوٹلز کو سیل کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>