Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک، 3 فرار

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ لیہ میں سی ٹی ڈی فورس کی کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی فورس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر لیہ کے علاقے چوک اعظم میں سرچ آپریشن کیا، تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کردی۔ جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود، دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>