Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

پنجاب حکومت نے سکولوں کی سکیورٹی کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ باچا خان چارسدہ یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد حکومت پنجاب نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے، صبح کی اسمبلی سکول گراؤنڈ کے بجائے کلاس رومز میں کرانے سمیت متعدد اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کو خصوصی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں سکولوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں صبح کی اسمبلی گراؤنڈز کے بجائے کلاس رومز میں کرانے کا حکم دیا ہے، ہر تعلیمی ادارے میں آمدورفت کیلئے ایک ہی گیٹ کے استعمال اور آنے جانیوالوں کے کوائف درج کرنے کی ہدایت شامل ہے۔ تعلیمی اداروں کی بیرونی دیواریں اونچی کرنے، خاردار تار لگانے، سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹکٹرز کی تنصیب کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ سکول انتظامیہ کو مخصوص ایمرجنسی سمیں خریدنے جبکہ ون ون ٹو ٹو، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو فرضی حفاظتی مشقیں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>