Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

بھارتی حکمران دنیا میں ایکسپوز ہو چکے ہیں، چوہدری مجید

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد نے اسے فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک کا اب راستہ نہیں روکا جا سکتا، بھارتی حکمران دنیا میں ایکسپوز ہو چکے ہیں، ان کے ریاستی ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت کشمیریوں کے لہو کی وارث ہے، کشمیریوں کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ کشمیری عوام پاک بھارت مذاکرات کے خلاف نہیں، وہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں، ان کی قیمت پر پاک بھارت تعلقات قبول نہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر یہاں مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کا حصہ ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت اور عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریاستی عوام کے حقوق کے لئے ہم نے سب کچھ داؤ پر لگا رکھا ہے۔ پاکستان ہمارے عقیدے اور نظریہ کا حصہ ہے، اس کے استحکام و سلامتی کے لئے کشمیری عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>