Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

وحدت اسکاوٹس کی نیشنل کمیٹی کا اجلاس

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت اسکاوٹ کی نیشنل اسکاوٹ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وحدت اسکاوٹ کی طرف سے اس سال کو قومی یکجہتی کے نام پر منایا جائے گا۔ مزید یہ کہ اس حوالے سے تمام صوبوں میں صوبائی اور ڈویژنل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں مرکزی وحدت اسکاوٹ سپریم کونسل کے اراکین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ناصر عباس شیرازی، علی مہدی اور یوتھ ونگ کے چیئرمین اختر عمران نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس کے علاوہ ملک بھر سے سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان کے صوبائہ نمائندوں بھی اجلاس مین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی اور نئے سال کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا، وحدت اسکاوٹ کے دستور کی تیاری اور منظوری دی گئی۔ نیشنل کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وحدت اسکاوٹ اس سال یونائیٹڈ ایڈونچر کلب، یونائنٹڈ سپورٹس کلب، بزنس فورم اور ڈیزاسڑ منجمنٹ سیل کا قیام عمل مں لائے گی۔اسی طرح یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس سال بھی وحدت اسکاوٹ کربلا اربعین پر زائرین کی خدمت کے لئے اسکاوٹ رضاکار کی شرکت کروائیں گے اور پاکستان میں اس سال گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں شجرکاری مہم بھر پور چلائے جائے گی۔ اس کے علا وہ پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے تما م پروگرامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ وحدت اسکاوٹ اس سال پورے پاکستان کے اسکاوٹ کو اہلبیت اسکاوٹ فیڈریشن کے نام پر اکٹھا کر کے ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گی، جس میں ملک بھر کے اسکاوٹس آرگنائزیشن کو دعوت دے گے، مرکزی سطح پر ہر صوبے میں یکجہتی ہائیک رکھی جائین گے، سنو ہائیک، ڈیزرٹ ہائیک، سنورکلنگ، سکوبہ ڈیونگ، سوئمنگ، کے پروگرام کروائے جائیں گے۔ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری وحدت اسکاوٹ تنصیرحیدر شہیدی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، جس میں ہم اندورنی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہیں، لہذا ہم سب کو قومی یکجہتی کا بھرپو ر مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>