Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31774

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے جنوبی ایشیا میں بھی امن قائم ہوگا، راجناتھ سنگھ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دہشت گردی پر لگام کسنے کا مشورہ د یتے ہو ئے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرتا ہے تو بھارت پاکستان کا ساتھ دے گا، اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی امن اور استحکام قائم ہو سکے گی، پٹھان کوٹ حملے کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے پاس مشرق میں انٹیلی جنس معلومات ہونے کی وجہ ہمارے سیکورٹی فورسز نے اس خطرے کو کم کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں ممبئی حملوں اور پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے میں تکنیکی اعتبار سے کچھ بدلاؤ نظر آیا۔ پٹھانکوٹ حملے کا مقصد ملک کے اثاثے کو نقصان پہنچانا تھا تاکہ بہت زیادہ ہلاکتیں ہوں۔ راجھستان میں انسداد دہشت گردی کانفرنس 2016ء کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر روایتی الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی کو فروغ دے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کواس سرزمین سے بھارت میں دہشتگردی پھیلانے والے بہت سے گروپس کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دہشتگردوں اور ان کی تنظیموں کیخلاف سخت ایکشن لینے پر ہی بھارتی حکومت پاکستان کیساتھ کھڑی ہوگی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے لڑنے کے لئے تیار کی گئی قومی سلامتی ویو تخلیق کے تحت اس طرح کے ماحول کی تعمیر کی کوشش کئے جا رہے ہیں جس معاشرے کے ہر طبقے کو ہموار ترقی اور ترقی کے تمام مواقع ملیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ تمام ممالک مل کر اس خطرے کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت میں بیشتر دہشت گردانہ کارروائیاں پاکستان سے کی جارہی ہیں، پاکستان کو کچھ تو نیت ٹھیک کرنا ہوگی، اسے اپنی سرزمین پر ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو بھارت میں کارروائیاں انجام دیتے ہیں اگر پا کستان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تو بھارت اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31774

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>