Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

بچوں کو دہشت گرد بنانے والا قاری زاہد پکڑا گیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے دہشتگرد تنظیم کیلئے بچوں بھرتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، قاری زاہد گزشتہ دو برسوں کے دوران برین واشنگ کر کے سولہ بچے وزیرستان بھیج چکا ہے۔ حساس ادارے نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے بچے بھرتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ قاری زاہد نامی ملزم پنجاب کے مختلف علاقوں میں بچوں کو گھروں میں قرآن پڑھانے کے بہانے، ان کی برین واشنگ کرتا تھا اور منتخب بچوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے پر آمادہ کرتا تھا۔ ملزم 2013ء سے اب تک 16 بچوں کی برین واشنگ کے بعد تربیت کیلئے وزیرستان بھیج چکا ہے، جبکہ مزید چھ بچوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے راغب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>