اسلام ٹائمز۔ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کا رجحان خطرناک ہے۔ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے یہاں باہمی رواداری اور بھائی چار ے کی فضاء قائم ہے۔ حکومت پانچ سالوں میں کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ سیاست میں پیسہ اور سکیموں کا رجحان ان کاروباری لوگوں کے ذریعے آیا، سکیموں کے ذریعے محض چند لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رپورٹ کہتی ہے کہ میڈیکل کالج معیار پر پورا نہیں اترتا، تعلیمی ادارے محض اپنے بندوں کو بھرتی کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سردار محمود اقبال اور سردار خادم حسین طاہر نے بھی خطاب کیا۔