Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31804

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس عزا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس موہن پورا سے برآمد ہو گیا ہے جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل امام بارگاہ کرنل مقبول حیسن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستے میں تین ہزار پولیس اہلکار تیعنات کیے گئے ہیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر سنائپرز کو کھڑا کیا گیا ہے۔ جلوس میں شرکت کیلئے تین سے چار راستے رکھے گئے ہیں جبکہ ہر آنے والے عزدار کو چیک کرنے کےبعد جلوس کا حصہ بننے دیا جا رہا ہے۔ جلوس میں عزدار سینہ کوبی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں بھی یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہوا جو امام بارگاہ اثناء عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31804

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>