Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

داعشی فتنے کی ایک اور جہالت، رمضان مقابلہ جیتیں اور لونڈیاں پائیں

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گروہ داعش نے اپنے خوفناک اور غیر انسانی مظالم کے ذریعے انسانیت اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ خواتین کو فرسودہ طریقوں کے تحت لونڈیاں بناکر ان کی خرید و فروخت کا سلسلہ تو پہلے سے ہی جاری تھا۔ داعشی دہشت گردوں نے اب انعامی مقابلوں میں خواتین کو بطور انعام بانٹنا بھی شروع کردیا ہے۔ مصر کے افتا کونسل کے زیرانتظام تکفیری فتاوٰی کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے نے خواتین کے ساتھ داعشیوں کے ایک اور غیرانسانی سلوک کا انکشاف کیا ہے۔ ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ داعشی دہشتگرد خواتین کو دنیا کا مال و اسباب سمجھتے ہیں۔ جہاں انہیں نہ صرف کھلے عام مول تول کے بعد فروخت کیا جاتا ہے، بلکہ انہیں بطور انعام بانٹا بھی جاتا ہے۔ داعشی دہشتگردوں نے ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے تحفیظ القرآن کے انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا۔ ان انعامی مقابلوں میں پہلے چار پوزیشن ہولڈرز کو خواتین لونڈیاں بطور انعام پیش کی گئیں۔ مصر کے افتا کونسل نے داعش کے اس غیر شرعی عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی خرید و فروخت چاہے وہ کسی بھی مقصد کیلئے، کسی بھی شکل میں ہو، غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے۔ انہیں انعامی مقابلوں میں تقسیم کرنا صنف نازک کی عزت و ناموس کی کھلی تذلیل ہے، جس کا اسلام میں کوئی جواز نہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>