Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

افغانستان سے بھتہ خوروں کی ٹیلی فون کالز، پرویز خٹک نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلٰی پرویز خٹک نے پشاور میں تاجروں کو افغانستان سے موصول ہونے والی بھتے کی فون کالز کے معاملے پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں پشاور میں رینجرز تعینات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پرویز خٹک کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تاجروں کو بھتے کیلئے فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ جس کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھتے کیلئے 98 فیصد فون کالز افغانستان سے کی جاتی ہیں، تاہم وفاقی حکومت بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں صوبائی حکومت سے تعاون کرے۔ پرویز خٹک کی جانب سے بھیجے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم افغان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے، لہذا وفاقی حکومت پشاور میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کرے اور افغان موبائل کمپنیوں کے سگنلز روکنے کیلے اقدامات کیئے جائیں۔ خط میں تاجروں کو افغانستان سے موصول ہونے والی بھتے کی کالز میں استعمال ہونے والے فون نمبرز بھی تحریر کئے گئے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>