Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

بھارت بھر میں کشمیری طلاب کو ہراساں کرنے پر جماعت اسلامی کی تشویش

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے جے این یو معاملہ کی آڑ میں کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے موصولہ بیان کے مطابق گزشتہ فروری میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پیش آئے واقعہ کی آڑ میں اب کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کا ایک مذموم منصوبہ تشکیل دیا گیا تاکہ کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کے سلسلہ کو قانونی رنگ دے کر آگے بڑھایا جاسکے۔ دو ماہ گزرنے کے بعد اب دہلی پولیس جو براہ راست بی جے پی حکومت کی آلہ کار کی حیثیت سے اب دنیا بھر میں بدنام ہے، نے اب ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ دوران تحقیقات کشمیری طلبہ کو جے این یو میں پیش آئے واقعہ میں ملوث پایا گیا ہے اور اب چار کشمیری طلبہ جو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور ان میں سے دو سگے بھائیوں کے علاوہ ایک لڑکی بھی شامل ہے حالانکہ غیر جانبدار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں جو نعرہ بازی ہوئی اُس میں آر ایس ایس اور اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد کے کارکن نقاب پہن کر نعرہ بازی کررہے تھے تاکہ پولیس کو کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے اور بی جے پی کے سیاسی مخالفین کو دبانے کا ایک بہانہ ہاتھ آجائے۔ جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ مذموم سازش دہلی کی فرقہ پرست پولیس نے کشمیری طلبہ اور تاجراں کو دہشت زدہ کرنے کی خاطر تیار کرلی ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے نام پر بھارت بھر میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا ایک بہانہ ہاتھ آجائے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles