Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

سندھی بولنے والے بھائی الطاف حسین کی تقریر کو سنجیدگی سے نہ لیں، مصطفیٰ کمال

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما اور سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھی بولنے والے بھائی الطاف حسین کی تقریر کو سنجیدگی سے نہ لیں، الطاف حسین کبھی مہاجر کارڈ استعمال کرتے ہیں، کبھی صوبے بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر محمد علی بروہی کی ساتھیوں سمیت پاک سرزمن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کمال ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی کو را کا ایجنٹ یا ٹارگٹ کلر نہیں بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان نفرتوں کے بیج بو دیئے گئے، اب دوریاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں، اب اس صوبے میں سب بھائی کو بھائی کے ساتھ بیٹھا دیکھیں گے، ہم محبت بانٹنے آئے ہیں ، کسی کے ہاتھ میں اسلحہ نہیں دیں گے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایسا معاشرہ چاہتے ہیں، جہاں کوئی کسی کو مسلک کی بنیاد پر نہ مارے، اس لئے پارٹی کا جھنڈا ابھی نہیں بنایا، بس ایک جھنڈا بنا کر الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھی بولنے والے بھائی الطاف حسین کی تقریر کو سنجیدگی سے نہ لیں، الطاف حسین کبھی مہاجر کارڈ استعمال کرتے ہیں، کبھی صوبے بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت میں واپسی کیلئے مہاجر کارڈ استعمال کرکے سندھ کو توڑنے کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں، الطاف حسین صرف انسانی زندگیوں سے کھیلنا چاہتے ہیں، الطاف حسین کو کوئی احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو احساس ہی نہیں کہ وہ اردو بولنے والوں اور سندھیوں کی زندگی میں اپنی تقاریر سے کتنا فرق لے آتے ہیں، سب ان کی باتوں سے سمجھتے ہیں یہ انہی کا نمائندہ ہے۔ مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ ہماری بات ماننے والوں کو تو گلے لگائیں گے، نہ ماننے والوں کو بھی گلے لگائیں گے، کیونکہ وہ پاکستانی ہیں، کسی کو اپنا دشمن نہیں بنانا، کیونکہ ہم سب پاکستانی ہیں، اپنے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں قلم دینا ہے۔ انھوں نے کمال ہاؤس آنے والے تمام زونل انچارج اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا، اور اعلان کیا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں پاک سرزمین پارٹی کے مزید دفاتر کھولنے والے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>