اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنّی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کو ہر گز جدا نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی نظریاتی اساس کلمہ طیبہ کا تحفظ آخری سانس تک کرینگے، لبرل ازم، سیکولر ازم کا نعرہ لگانیوالوں کیلئے پاک سر زمین 1970 اور 80 کی دہائی کی طرح قبرستان ثابت ہوگی، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی بالادستی ہی قوموں اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت سر پر کفن باندھ کر کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضل ٹاؤن میں عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کے بغیر پنجاب میں امن کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کالعدم جماعتوں کیخلاف بھر پور کاروائی کے بغیر دہشت گردی سے نجات ممکن نہیں، دہشت گردوں کے سہولت کار اور سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ جرم کو ختم کرنا ہے تو اسکے ماسٹر مائنڈوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، بھارت سے تجارت و ثقافت کی آڑ میں بھارتی جاسوسوں کی سرپرستی کرنیوالے انشاء اللہ جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہونگے۔