Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

وزیراعظم نوازشریف کو بھی پاناما لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دینا ہوگا، جہانگیرترین

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ قاف کو حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نواز شریف کو پانامہ لیکس کے معاملے پر جواب دینا ہوگا۔ چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں سینٹر کامل علی آغا، راجا بشارت اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف اور قاف لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر نواز شریف کا احتساب کیا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کو بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر خان ترین کاکہنا تھا کہ پاناما معاملے پر دوملکوں کے وزیراعظم مستعفی ہو چکے ہیں، وزیراعظم نوازشریف کو بھی پاناما لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ تیس سال سے حکمران کیا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر اپوزیشن کو ایک صفحے پر لانا ضروری ہے، عمران خان بیرون ملک فورنزک ماہرین سے ملیں گے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>