اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سہ روزہ تعلیمی کنونشن جاری ہے۔ پروفیشنل اداروں اور یونیورسٹیز کے طلبہ کا کنونشن آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ المصطفٰی ہاوس میں ہو رہا ہے۔ کنونشن اتوار ظہرین تک جاری رہے گا۔ کنونشن میں کیئریر گائیڈنس، ٹائم مینجمنٹ، سی ایس ایس کی تیاری، تنظیم کی اہمیت اور ضرورت، نوجوان اقبال کی نگاہ میں اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی معاشرہ میں اہمیت اور کردار پر علمائے کرام، تنظیم کے سابقین اور مسئولین شرکاء سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ کنونشن میں پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز سے درجنوں امامیہ طلبہ شریک ہیں۔