اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی و سیکرٹری جنرل بلتستان آغا سید علی رضوی نے جی بی کونسل کے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کے اسکردو حلقہ 2 سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کاچو امتیاز کی جانب سے انتخابی وفاداری تبدیل کئے جانے کی اطلاعات پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ شوکاز کے تحت کاچو امیتاز کو دس روز میں جواب دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کاچو امتیاز حیدر کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں ان سے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی لیا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاچو امتیاز حیدر نے مسلم لیگ نون کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔