Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار جوان زخمی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ بارودی سرنگ کے دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مہمند ایجنسی کی دور افتادہ تحصیل پنڈیالی کے علاقے دوئیزئی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے جوان علاقے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سرچ اپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران بارودی سرنگ کے دو دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان سمیت لیوی فورس کا ایک صوبیدار اور سپاہی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبعی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان تنظیم نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یاد رہے کہ مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی میں گزشتہ روز بھی بارودی سرنگ کے دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ایک سربراہ سمیت ایف سی فورس کا ایک جوان جاں بحق ہوا تھا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>