اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ محمد احسن اونتو نے آج پریس کالونی سرینگر میں ہندوارہ اور کپوارہ علاقہ میں قابض فورسز کی طرف سے ہو رہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کی نمائشگاہ بن چُکا ہے اور بھارتی فورسز انسانی قدر و قیمت کی اہمیت کھو چُکا ہے، محمد احسن اونتو نے کہا کہ عمارت بنانے والے اور گرانے والوں کو ایک ہی ترازو میں نہیں تولا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کپوارہ اور ہندوارہ کے لوگ زخموں سے باہر ہی آرہے تھے کہ قابض فورسز نے جرم بے گناہی کی سزا میں ایک اور بے گناہ نوجوان ہلال احمد کو گرفتار کیا اور کئی دوسرے نوجوان طالبعلموں کی تلاش جاری رکھی ہے، جبکہ یہ کارروائی ملوث فورسز اہلکاروں کے خلاف عملائی نہیں گئی لیکن کالے قوانین کی آڑ میں حکام اس قانون کا غلط استعمال کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا پانچ انسانی جانوں کا متبادل بینکر ہتانا نہیں بلکہ اس واقع میں ملوث اہلکار کے خلاف کارروائی کرنی مطلوب ہے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ محمد احسن اونتو نے کہا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینا وقت گزارنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ بھارتی عدالتوں میں کشمیریوں کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔