Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

بھارتی مائند سیٹ کشمیر حل کرنے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ، نعیم خان

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین اور حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم احمد خان نے زوردار الفاظ میں اُس بھارتی سوچ اور مائنڈ سیٹ کی نقطہ چینی کی ہے جو تنازع کشمیر حل کرنے کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اپنی مسلسل خانہ اسیری کے دوران جاری ایک بیان میں نعیم احمد خان نے کہا ”بھارت کا وزیراعظم اُس وقت جموں دورے پر تھا جب اہل کشمیر وردی پوش اہلکاروں کے ہاتھوں کئے گئے پانچ معصوم شہریوں کا ماتم منارہے تھے۔ نریندر مودوی نے جموں دورے کے دوران مذکورہ شہری ہلاکتوں کا تذکرہ نہ کرکے اصل میں اُس ذہنیت کا مظاہرہ کیا جو کشمیر سے متعلق بھارت میں موجود ہے“۔ نعیم احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی سوچ اور مائنڈ سیٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ایک مفتوحہ چیز سمجھتی ہے اور اُن کا مارا جانا نئی دلی کیلئے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ”نریندر مودی کی خاموشی سے وردی پوش اہلکاروں کا حوصلہ بڑھا ہے اور وہ آیندہ بھی اس طرح کی شہری ہلاکتوں میں ملوث ہونگے“۔ نعیم احمد خان نے تاہم کہا کہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کو ٹھکرا نہیں سکتا ہے کیونکہ بین الاقوامی برادری بڑی نزدیکی سے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کا مشاہدہ کررہی ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں نئی دلی اور اس کے مقامی آلہ کاروں کو کشمیریوں پر ڈھائے جارہے ہر ظلم کے لئے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ دریں اثناء نعیم احمد خان نے پوتشائی لولاب میں کئے گئے تین سر فروشوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ شہدا کی شناخت ظاہر کی جائے تاکہ مظلوم کشمیریوں کو معلوم ہوسکے کہ قابض فورسز نے کن لوگوں کو شہادت کے درجہ تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند جنوب ایشیائی خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت کو للکار کر مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>