Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

جئے سندھ متحدہ محاذ کھل کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف میدان میں آگئی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو جہاں پاکستان کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جارہا ہے، وہیں کچھ لوگوں یا سیاسی جماعتوں کا اس پر کسی نہ کسی طرح تحفظات بھی ہیں لیکن اب سندھ کی کالعدم قوم پرست جماعت جئے سندھ متحدہ محاذ اس منصوبے کیخلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اور 25 مئی سے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے جس دوران دھرنے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ اعلان جئے سندھ تحریک کے بانی جی ایم سید کی 21 ویں برسی پر منعقدہ جلسہ عام کے موقع پر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جلسے میں جئے سندھ متحدہ محاذ کے روپوش چیئرمین شفیع برفت کا آڈیو پیغام سنایا گیا جس میں اُنہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ بلوچ اور سندھ کے سمندر پر ’چین کی بالادستی‘ قبول نہیں کی جائے گی، پنجاب نے پاک چین اقتصادی راہدری کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ آبادی میں عدم توازن پیدا کرکے وسائل پر قبضہ کیا جاسکے۔رپورٹ کے مطابق چین راہداری کا ایک اہم حصہ صوبہ سندھ سے بھی گزرے گا جس کی حفاظت کے لیے الگ پولیس فورس بنائی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ میں جئے سندھ متحدہ محاذ کا قیام سولہ سال قبل عمل میں آیا تھا اور اس نے جئے سندھ تحریک کی روایتی جدوجہد کو چھوڑ کر مزاحمتی انداز اپنایا، تنظیم کے چیئرمین شفیع برفت کا شمار سندھ میں انتہائی مطلوب ملزمان میں ہوتا ہے۔ ان پر ریاست کی مخالفت اور ریلوے ٹریکس اور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائینوں میں دھماکوں کے الزامات عائد ہیں، جئے سندھ متحدہ محاذ کھل کر بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی حمایت کرتی ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>