Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی ڈاکٹر فاروق سے ملاقات

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی میں مقیم برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر الیگزنڈر ایوانز نے پیر کو نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ سرینگر پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر فاروق نے سفارتکار کو ریاست کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں نے ریاست میں سیاحتی شعبہ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر سفارتکار کو بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر صحت افزا مقامات، جنگلوں، آبشاروں، ندی نالوں سے مالا مال ہے اور یہ ریاست سیاحتی شعبے میں بہت آگے بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے سفارتکار کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی پارٹی کے موقف سے بھی واقف کیا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>