Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

مزاحمتی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی کوششیں خوش آئند، جمعیت اہلحدیث

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی قیادت کے اتحاد کو کشمیریوں کیلئے آب حیات قرار دیتے ہوئے جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے کہا کہ اختلافات رحمت نہیں زحمت ہے۔ 28 مئی سے سرینگر کے عیدگاہ میں 2 روزہ ’’اسلام دین اخلاق کانفرنس‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ معاشرتی بگاڑ کی وجہ سے کشمیر میں ہر سو غیر یقینیت کا ماحول پھیلا ہوا ہے جس کا تدارک کرنا لازمی ہے۔ جمعیت صدر دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیت پروفیسر بٹ نے کہا کہ اس کانفرنس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ عرب دنیا سے بھی علمائے کرام اور اسکالر شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزاحمتی خیمے میں اتحاد کے حوالے سے تازہ سرگرمیوں کے اآغاز کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہ ”جب ہمارا مقصد اور منزل ایک ہے تو بانت بانت کی بولیاں بولنے کی ضرورت کیوں ہے“۔ انہوں نے کہ اتحاد کی راہ میں تازہ پیش رفت سے لوگوں کی رگوں میں نیا خون دوڑے گا کیونکہ عوام کو کافی مشکلات اور ظلم و جبر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد لطیف الکندی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور اسکے حل کیلئے تینوں فریقین کے درمیان بات چیت شروع ہونی چاہئے۔ انہوں نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی طرف سے صوفی کانفرنس کے دوران کچھ لوگوں کو گلے لگا کر صوفی ازم کی تعریف کرنا اور کچھ لوگوں کو انتہا پسندی کے نام دینے کو مختلف پیمانے قرار دیا جن سے مسلمانوں کو بانٹا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الکندی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کشمیری کافی ہیں اور کسی دوسرے سے ہمیں مدد لینے کی نہ ہی ضرورت ہے اور نہ ہی لے رہے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>