Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

میجر علی جواد سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ناقابل قبول ہے، چوہدری نثار

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میجر جواد علی چنگیزی سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ناقابل قبول ہے، افغانستان کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ خطے میں امن کے لیے ہماری کوششوں کا ساتھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، پاکستان کی باڈر مینیجمنٹ اور دونوں اطراف سے درہ اندازی روکنے کی مخلصانہ کوششوں کو سرحد پار سے سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرحد کی دوسری جانب سے بلاجواز اور بےمعنی گولہ باری سے میجر جواد سمیت ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>