اسلام ٹائمز۔ سیاسی و سماجی رہنما سمیر شاہ بخاری اور عثمان خان بابر نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اور عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائے سکے، بے دردی سے کشمیر میں عوام اور لیڈروں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ لیکن عالمی میڈیا بھی اس ظلم دلبر بریت کو کوریج نہیں دے رہا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی برادری بھی یہودیوں اور کفار کاساتھ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں مزید کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے 69 سالوں سے کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور اب جبکہ وادی کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑ چکی ہے۔ مودی حکومت نے اس جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے طلم و بربریت اور درندگی کا گھنائونا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے اور وادی کشمیر بے گناہ کشمیریوں کے لہو سے رنگین ہو چکی ہے۔ شہدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی ذیاتیوں کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ فوری طور پر اپنی منظور کردہ حق خود اداریت کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کشمیر میں غیر جانبدارانہ رائے شماری کا اعلان کرے۔ ریلی کے آخر میں بھارت کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔