Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31734

لاہور، مذاکرات کامیاب، تحریک لبیک یارسولﷺ نے 4 روز بعد دھرنا ختم کر دیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک لبیک یارسول اللہؐ نے لاہورمیں چئرنگ کراس کے سامنے سے دھرنا ختم کر دیا، حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا کہنا ہے کہ دھرنا ختم ہوا ہے مگر مطالبات کے ختمی منظوری تک تحریک یونہی جاری رہے گی۔ تحریک لبیک یارسول اللہؐ کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور مسجد کی بے حرمتی کرنے پر پولیس کیخلاف چیئرنگ کراس پر گزشتہ 4 روز سے دھرنا جاری تھا۔ دھرنے کے باعث مال روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ رات حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری، سینیئر رہنما خواجہ احمد حسان اور دیگر کے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سینیر عہدیدران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے دوران حکومت نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے 6 نکاتی ایجنڈے کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے یقین دلایا ہے کہ علماء اہلسنت کے مختلف اضلاع میں داخلے اور زبان بندی پر لگائی جانے والی تمام پابندیاں ختم کی جائیں گی، جن علماء اہلسنت پر فورتھ شیڈول سمیت دیگر مقدمات قائم ہیں ان کو بھی ختم کیا جائے گا، گستاخی رسول میں ملوث ملعونوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مسجد میں غیر قانونی چھاپہ مارنے اور مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے پولیس افسران کے خلاف بھی مکمل کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مطالبات کی منظوری کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف کا کہنا تھا کہ نظام مصطفیٰ کیلئے پُرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31734

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>