اسلام ٹائمز۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف بھارت میں دوستی اور کاروبار کا منفی پروپیگنڈہ کشمیری عوام نے مسترد کر دیا، آزادکشمیر انتخابات میں فتح اور عوام کے اعتماد کو 2018 کے عام انتخابات تک لیکر جائیں گے۔ مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی فتح وزیراعظم نوازشریف پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، عوامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنا کر الزامات لگانے والوں کو مسترد کر دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیری عوام نے وزیراعظم کی خارجہ پالیسی اور کشمیر پالیسی کو ووٹ دیا، کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔