Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کو دنیا کے سامنے لائے، میاں مقصود احمد

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بھارت دہشتگردی کو ہوا دے کر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے بارے حکومتی سطح پر بیانات سے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں پیغام گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے فیصلے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے میں متحد ومتفق ہے۔ کسی کو بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کو دنیا کے سامنے لائے۔ ہندوستان غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا۔ آج بھی پورا کشمیر پاکستان سے الحاق چاہتا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام، 20ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی، لاکھوں بچوں کو تعلیم اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اغواء کر چکا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انسانیت کی علمبردار تنظیمیں اور ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے اور مسئلہ کشمیر یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ایک خواب ہی رہے گا جب تک بھارت کشمیر سے اپنی مکمل فوجی انخلاء کو یقینی بنانے اور کشمیریوں کو ان کا آئینی وقانونی حق دینے پر آمادہ نہیں ہو جاتا۔ بھارت کشمیر اور دیگر ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں ''را'' کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ دینی، سیاسی وعسکری قیادت اینٹ کا جواب پتھر سے دے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>